the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

راجھستانی حکومت کے ایک سینئر افسر نے نچلی ذات سے تعلق کی بنا پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف اسلام قبول کرلیا ۔ انہوں ملازمت سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی دے دی ہے ۔ 

آئی اے ایس آفیسر امراو سلودیا راجستھان اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے چیئرمین ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ چار سال سے کارپوریشن کے چیئرمین اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیں لیکن موجودہ چیف سیکریٹری سی ایس



راجن کو مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود تین ماہ کی توسیع دے دی گئی جبکہ وہ چیف سیکریٹری بننے کے حق دار تھے ۔

امراو سلودیا نے کہا کہ ان کے ساتھ اس وجہ سے امتیازی سلوک کیا گیا کہ وہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے ہندو ہیں ۔ اس سلوک سے تنگ آکر انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اب ان کا نام امراؤ خان ہے ۔ ان کے گھر کے دیگر افراد بدستور ہندو ہیں ۔ امراؤ خان کے مطابق انہوں نے احتجاجاً ملازمت سے بھی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی دے دی ہے ۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.